ن لیگ کی مخصوص نشستوں کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے حکمنامہ جاری کر دیا

مسلم لیگ ن کی بلوچستان اسمبلی سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا معاملہ حل ہو گیاہے ، جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ  مرکزی صدرن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی،صدرن لیگ بلوچستان کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم نہیں کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ریٹرننگ افسر مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرست کو جاری کرے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر کی جانب سے الگ فہرست جمع کروائی گئی تھی جس پر تنازعہ پیداہوا، الیکشن کمیشن نے معاملے پر 16 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جوکہ آج سنا دیا گیاہے ، درخواست گزارکی جانب سےحافظ احسان احمد کھوکھربطوروکیل پیش ہوئے تھے، الیکشن کمیشن میں درخواست پیٹرک سینٹ مسیح نےدائر کی تھی۔