اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کی مخصوص نشستیں آلاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام کو ایک ایک مخصوص نشست آلاٹ کی گئی ہے۔