بلوچستان اسمبلی اجلاس : گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کا 28 فروری سہ پہر 3 بجے طلب : نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28فروری 2024 بروزبدھ طلب کرلیا گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے  28فروری کو سہ پہر  3بجے طلب کیاہے۔ 

اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے۔