سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین کیلئے ظہرانے کا پرتعیش اہتمام کیا گیا ہے۔
نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی کیلئے دوپہر کے کھانے (ظہرانے) میں مچھلی، چکن بوٹی، تکے، پوری، پراٹھے، چکن قورمہ، روغنی نان، چائے اور کولڈڈرنک کا انتظام کیا گیا ہے۔
کھانے کے بعد اراکین سندھ اسمبلی کو قہوہ بھی پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔