محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

 محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں اتوار کے روزموسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔تا ہم شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں خطہ پوٹھوہار، میانوالی، اٹک، خوشاب، سرگودھا، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، قلات ، تربت، واشک، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران پنجگور، گوادر، تربت، کیچ اور مکران میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔