وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 230 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان، نوشہرہ، شمالی وزیرستان سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے شہریوں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال میں 1122 یا مقامی حکام سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔