موسم کی شدت: اسلام آباد میں طوفانی بارش اور دن میں رات جیسا منظر

اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور گہرے بادلوں نے دن کے وقت رات کا سا منظر پیش کر دیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تیز ہواؤں اور طوفانی بارش نے شہر کی گرمی کو کمزور کر دیا، جبکہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی آندھی اور بارش نے زندگی کے معمولات کو متاثر کیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔