پختونخوا میں سردی کو بریک لگ گئی؛ ہزاروں لوگوں نے عید سیاحتی مقامات پر منائی

خیبر پختونخوا میں سردی کو بریک لگ گئی جب کہ ہزاروں لوگوں نے عید الفطر سیاحتی مقامات پر منائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں گزشتہ شب بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت بھی  گر گیا جب کہ بالائی علاقوں میں سردی ایک بار پھر ٹھہر گئی۔

سیاحوں کی عید
دوسری جانب عید الفطر کے موقع پر سیاحوں نے صوبے کے مشہور سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈالے اور اپنی خوشیاں دوبالا کیں۔ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عید کے تینوں  دن 95 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ۔ 42 ہزار 111 سیاحوں نے ناران اور 28 ہزار نے گلیات میں عید منائی۔

اسی طرح 16 ہزار 400 سیاحوں نے کمراٹ، 8 ہزار 483 نے کالاش کی سیر کی۔