لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی اور کئی شہروں میں بارش، متعدد فیڈر ٹرپ، 2 افراد زخمی

لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی اورکھاریاں، سیالکوٹ میں بارش ہوئی۔

بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی، صوبائی دارالحکومت کے علاقے باگڑیاں میں آندھی چلنے سے دیوار گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سوات کے بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی، مردان شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کا راج رہا، بٹ خیلہ، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری اورطوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔