آئس لینڈ میں حالیہ دنوں میں زلزلے کی غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سیکڑوں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خوش قسمتی سے، ان زلزلوں کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹس کے مطابق، یکم اپریل سے 6 اپریل تک آئس لینڈ کے جنوب مغربی علاقوں میں زلزلے کی شدت 3 سے 4 کے درمیان رہی، جبکہ ان کی گہرائی 4 سے 6 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ صرف 24 گھنٹوں میں 550 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید جھٹکے متوقع ہیں، جن کی شدت بھی 3 سے 4 کے درمیان رہنے کی امید ہے۔