پی ٹی آئی حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی میں حلف لینے کو تیار

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی میں رکنیت کا حلف لینے کو تیار ہوگئے۔

سندھ اسمبلی کے 9 آزاد ارکان آج رکنیت کا حلف لینے آئیں گے۔ پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے پر پہلے آزاد ارکان سندھ اسمبلی نے حلف نہیں لیا تھا۔

سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے آج کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔
ایم کیوایم کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں قائد ایوان کا امیدوار نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔