خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کر دیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر خواتین کی نشست پر نامزد رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کا متفقہ امیدوار لائیں گی۔
صوبیہ شاہد کے مطابق اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواران بھی کھڑے کریں گی۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
نو منتخب رکن اسمبلی صوبیہ شاہد کہتی ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ کے 9 نمائندگان عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور جنگ لڑیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 115 رکنی ایوان میں 113 نشستوں پر 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 91 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔