مسلم لیگ نواز کا پارلیمانی اجلاس : خیبرپختونخوا میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ : مرکز میں لیگی ارکان صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے، انجینئر امیر مقام

مسلم لیگ نواز خیبر پختون خوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر نواز لیگ خیبر پختون خوا انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام نومنتخب 9 ارکان شریک ہوئے۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر کے پی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ نواز کے ارکان خیبر پختون خوا کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔

امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ مرکز میں لیگی ارکان ہمارے صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔