عطا تارڑ نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دیدیا

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے مرکزی رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی عطا تارڑ نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دیدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ صدر عارف علوی اپنے عہدے سے انصاف نہیں کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت پاکستان میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے تحریک انصاف کے کارکن بنے ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ایوان صدر کو سازشوں کو گڑھ قرار دیا، قومی اسمبلی کے ارکان کے نوٹیفکیشن ہوچکے ہیں، صدر مملکت اجلاس بلائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ منافقت کی سیاست کو عوام رد کرچکی ہے،صدر مملکت اپنی آئینی ذمے داری پوری کرنے سے گریزاں ہیں،وہ ابھی تک قومی اسمبلی اجلاس پر فیصلہ نہیں کرسکے۔

نواز لیگی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی ارکان کےنوٹیفکیشن ہوچکےصدرقومی اسمبلی اجلاس بلائیں، اگر آپ اجلاس نہیں بلائیں گے تو 21 دن بعد اسپیکر اجلاس بلالے گا،29 تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کےلیے پی ٹی آئی کے ورکرز بنے ہوئے ہیں،وہ پارٹی کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں،ایوان صدرسازشوں کا گڑھ بناہواہے ۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے عوام کو کمزور کیا ،پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ،ایک قیدی کرپشن کے کیس میں جیل میں بند ہے،آپ آئی ایم ایف کوکس حیثیت سےخط لکھ رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیاآپ خط میں لکھیں گے کہ مجھ پراور اہلیہ پر کرپشن کے الزامات ہیں،کیا آپ لکھیں گے کہ آپ نے اربوں روپے ہڑپ کردئے ہیں،پنجاب میں اربوں روپے کے غبن کیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سیشن کا معاملہ دانستہ متنازع بنایاجارہاہے،اقلیتوں،خواتین کی نشستوں کا نوٹیفکیشن ہونےکےبعدمعاملہ خراب کرنےکاجوازنہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں آپ کا دل کرے کہتے ہیں دھاندلی ہوئی جہاں آپ کا دل کرتا ہےکہتےہیں نہیں ہوئی۔