مجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنانے والوں کی شکر گزار ہوں، سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں، میرا وزیرِ اعلیٰ بننا ہر پاکستانی خاتون کے لیے ایک اعزاز ہے : نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنانے والوں کی شکر گزار ہوں۔

بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آج ایوان میں ہوتی، شور شرابا کرتی تو مجھے خوشی ہوتی، میں ان سب کی بھی وزیرِ اعلیٰ ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، آئی پی پی ، ق لیگ، پی ایم ایل زیڈ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اپوزیشن سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں ان کی بھی وزیرِ اعلیٰ ہوں۔

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ اپنے والد نواز شریف، چچا شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنے ہر ایک رکنِ پنجاب اسمبلی کا بھی تہہ دل سےشکریہ ادا کرتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں، میرا وزیرِ اعلیٰ بننا ہر پاکستانی خاتون کے لیے ایک اعزاز ہے۔