سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو کل کیلیے نوٹس جاری کردیا۔