سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان کے امور کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ثناء اللہ زہری، سرفراز بگٹی ، چنگیز جمالی اور علی حسن زہری شامل ہیں۔
دوسری جانب آصف زرداری سےاے این پی کے نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان نے ملاقات کی جس دوران اے این پی کے سینیٹر عمر فاررق اورسابق سینیٹر داؤد خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں اے این پی کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سینیٹر نے صدر کیلئے آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کیا۔
مزید برآں آصف زرداری سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بھی ملاقات ہوئی جس دوران سینیٹ الیکشن، صدارتی انتخابات اور بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق گفتگو کی گئی۔