پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب، آئندہ چار ماہ کا بجٹ منظور کیا جائے گا، دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے : بجٹ گرانٹس کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں رواں مالی سال کا بقیہ مدت کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ قانون کی سمری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اجلاس میں بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے اور آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، نگران حکومت کی جانب سے بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو رہی ہے، بجٹ گرانٹس کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی ہوگا۔