مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت جے یو آئی کے کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ اُور حکمت عملی طے،

جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) نے جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مولانا عبدالغفورحیدری، اسلم غوری، حافظ حمداللہ، عثمان بادینی، مولانا سمیع الدین، نور عالم خان نے شرکت کی۔

جے یو آئی کور کمیٹی اجلاس میں جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف لیں گے۔