قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں وزیٹر گیلری بند رکھنے کا فیصلہ : سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر پاسیز منسوخ، نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کو جاری کردہ کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی حالات اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کیلیے جاری کردہ گیلری کے کارڈ منسوخ کردیے۔

اعلامیے کے مطابق افتتاحی اجلاس میں مہمانوں جو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، وزیٹر گیلری کے پاسیز سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ  نومنتخب معزز ممبر اپنے لیے جاری کردہ کارڈ اپنے ہمراہ لائیں، بصورت دیگر اُس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔