مسلم لیگ نواز کی سینیٹر نزہت صادق سینیٹ کی نشست سے مستعفی : جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی

مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔

سنیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا، سینیٹر نزہت صادق بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیں گی۔

دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری بھی بطور رکن قومی اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ آج نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد آج ہی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔