الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے خط کا جواب دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے نام خط میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 223 کے مطابق اگر کسی ایوان کا ممبر دوسری نشست سے کامیاب ہو تو پہلی سیٹ نہیں رکھ سکتا۔
خط کے متن میں لکھا گیا دوسری نشست سنبھالتے ہی پہلی نشست خالی ہوجاتی ہے۔