سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس آج صبح 10 بجے شروع ہونا تھا۔
اجلاس شروع ہونے کے بعدوزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوا، اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔
علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر خیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔
وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی ایوان مین ارکان کےنعرے لگائے، ارکان کی علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئی تھیں۔