نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری : ایوان صدر میں تیاریاں مکمل،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف سےحلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب آج سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لیں گے اور صدرعارف علوی خود بھی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری آج پیر سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں منقعد ہوگی۔  اس حوالے سے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے قریبی ذرائع نے بھی دعوی کیا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم کا حلف صدر عارف علوی ہی لیں گے۔