پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینئیر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت ہمارے سینئیر اور متحرک رہنما ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز بیرون ملک بیٹھ کر شیر افضل مروت کے خلاف مہم چلا رہے ہیں،ہم شیر افضل مروت کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں ،ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں ،ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،جیسے بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ ملک ہمارا ہے یہ فوج ہماری ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم بیرون ملک بیٹھے عادل راجہ اور حیدر مہدی کی جانب سے چلائی گئی مہم کی مذمت کرتے ہیں ، پی ٹی آئی کا ان بیرون ملک بیٹھے وی لاگرز سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کا اپنا ترجمان ہے اپنا سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا ہے ۔