الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دینے کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے بروقت ترجیحی فہرستیں جمع نہیں کروائیں، لہذا اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔