عام انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے فارم 45 اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے نتائج کے فارم 45 اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 45 کے علاوہ 46، 48 اور 49 بھی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اور  چاروں صوبائی اسمبلیوں کےحلقوں کے فارم جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حلقوں کے حساب سے فارم جاری کیے ہیں۔