مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، مینڈیٹ ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے: علی محمد خان

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہے، مینڈیٹ ملنے تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ چھ ماہ پہلے کہا تھا سب کو شفاف الیکشن کے لئے اکٹھا کریں، میں نے پہلے کہا تھا اگرشفاف الیکشن نہ ہوا تو مسائل پیدا ہوں گے۔

علی محمد خان نے کہا کہ عوام نے نوازشریف، شہبازشریف کو ووٹ نہیں دیئے، شہبازشریف دھاندلی سے وزیراعظم بنے، علی امین گنڈا پور شہبازشریف کو اصولی طور پر وزیراعظم نہیں مانتے، ملک وقوم کے حوالے سے جب بھی کوئی میٹنگ ہوگی علی امین گنڈا پور شرکت کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔