الیکشن کمیشن نےصدارتی انتخاب شیدول کےمطابق کرانےکافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق ملکی تاریخ کے 14ویں صدر کا انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوگا، محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نےمحمود خان اچکزئی کی درخواست پر صدارتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
واضح رہےکہ صدارتی انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف زرداری جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔