پشاور ہائیکورٹ : سینیٹر شبلی فراز کی رہداری ضمانت منظور: شبلی فراز کے خلاف 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی رہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتہ نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، شبلی فراز متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت ایک لاکھ دو نفری پر ضمانت دے دی اور انہیں 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔