79 فیصد پاکستانی ووٹرز کا سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنے کا مشورہ : سیاستدان اختلافات بھلا کر آپس میں مل بیٹھیں

پاکستان کے 79 فیصد ووٹرز  نے  سیاسی جماعتوں کو مل کر کام  کرنے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی سروے کمپنی گیلپ پاکستان نے تقریباً 4 ہزار ووٹرز کی رائے پر مبنی ایگزٹ پول جاری کردیا۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے کے مطابق 4 ہزار پاکستانی ووٹرز میں سے 79 فیصد ووٹرز نے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستانی ووٹرز کا کہنا ہے کہ سیاستدان اختلافات بھلا کر آپس میں مل بیٹھیں جبکہ 4 ہزار ووٹروں میں سے 15 فیصد ووٹرز نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے کے لیے مل بیٹھنا ضروری نہیں ہے۔