اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
سینیٹ کے لیے اسلام آباد کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی جب کہ سندھ اسمبلی کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔
سندھ اسمبلی میں مجموعی طور پر 124ووٹ کاسٹ کیے گئے ، بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے 61 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔
اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہا۔