لاہور: سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سینیٹ الیکشن کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی اپنے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پرویز رشید، مصطفیٰ رمدے اور احد چیمہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جن میں سابق سینیٹر پرویز رشید نے جنرل نشست اور مصطفیٰ رمدے نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کاغذات جمع کروائے۔
ادھر پیپلزپارٹی کی طرف سے فائزہ ملک نے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات جمع کروائے۔