خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کی حتمی لسٹ کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔
اسی طرح ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سید ارشاد حسین، قاضی محمد،خالد محسود، فضل حنان، بلاول خان، قیصرخان، نورالحق قادری شامل ہیں۔
سینیٹ الیکشن کے لیے جنرل 7 نشستوں پر 16 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عرفان سلیم ، دلاور خان مرزا محمد آفریدی، فیصل جاوید،طلحہ محمود، اظہر قاضی مشوانی، نیاز محمد، محمد وقار اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمان، عطاالحق، فدا محمد، شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی،نورالحق قادری کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مراد سعید، اعظم سواتی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان سینیٹ کے الیکشن سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔