پشاور: سینیٹ الیکشن کے لیے دو پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کےکاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا بتانا ہےکہ مجموعی طورپر30 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جن میں سے جنرل نشستوں کیلئے 16، ٹیکنوکریٹ 8 اور خواتین نشستوں کیلئے 6 امیدواروں کےکاغذات منظور کیے گئے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نےسینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی غیرحتمی فہرست جاری کردی ہے۔