ناران میں گلیشیئر ٹوٹنے سے کئی ہوٹلوں کو نقصان، شاہراہ کاغان بند : انتظامیہ کے ساتھ مل کر مزید معلومات لے رہے ہیں،گلیشیئرز ٹوٹنےسے ناران بازار نقصان سے محفوظ رہا : کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی

مانسہرہ :سیاحتی مقام ناران میں جھیل روڈ پرگلیشیئر ٹوٹنے سے 8 ہوٹلوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد شاہراہ کاغان پلدراں سے مکمل طور  پر بند کر دی گئی۔

ڈی جی کے ڈی اے شبیر خان کے مطابق  ناران میں جھیل روڈ پر گلیشئیر ٹوٹنے کے بعد شاہراہ کاغان پلدراں سے مکمل طور پر  بند کردی گئی، واقعے میں 8 ہوٹلوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ ناران کے راستے برفباری کے باعث بند ہیں۔

مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈی اے امین الحسن نے بتایا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر مزید معلومات لے رہے ہیں،گلیشیئرز ٹوٹنےسے ناران بازار نقصان سے محفوظ رہا۔