ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکپتن، خوشاب، ظفر وال، اسکردو اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ دیوسائی سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر دانہ سرضلع شیرانی میں بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جبکہ ژوب ڈی آئی خان روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی کا موسم
دوسری جانب آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب73 فیصد ہے اور 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔