سوال: اگر کسی شخص کے ناخن یا بال بڑھ جائیں اور وہ اعتکاف میں بیٹھ جائے تو حالتِ اعتکاف میں ناخن کٹوانا یا بال کٹوانا جائز ہے یانہیں؟ جب کہ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ اعتکاف کے دوران ناخن اور بال کاٹناناجائز ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب : اعتکاف میں بال اور ناخن کاٹنے کی اجازت ہے، مگر چادر وغیرہ بچھا کر کاٹے جائیں۔ (فتح الباری(۲۲۰/۴) الشامیۃ (۴۴۵/۲)