پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت دہلی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق آلودہ شہروں میں سرفہرست دہلی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 182 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 180 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔