سوال: کیا شب قدر کی کچھ علامات ہیں جن سے شب قدر کا تعین ہو سکتا ہے؟
جواب: امام طبرانی نے اپنی معجم کبیر میں حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ کی درج ذیل روایت نقل کی ہے۔
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں۔ ’شب قدر ایک معتدل رات ہوتی ہے۔ نہ زیادہ گرم نہ زیادہ ٹھنڈی۔ اس رات کوئی ستارہ شیطان کو مارنے کے لیے نہیں پھینکا جاتا۔ نیز جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اس کی شعاعیں نہیں ہوتیں‘۔
اسی طرح امام بیہقی نے شعب الایمان میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی یہ روایت نقل کی ہے کہ:
حضورﷺ کا ارشاد ہے کہ ’شب قدر درمیانہ درجہ کی رات ہوتی ہے، نہ گرم نہ ٹھنڈی، اس کی صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے تو سرخی کمزور اور معدوم ہوتی ہے‘۔