الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونے والے تمام اُمیدواروں کی کامیابی کے حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینٹ کے 11 ، پنجاب کے 12 جبکہ سندھ سے 12 کامیاب اُمیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وفاق سے سینٹ کے 2 کامیاب اُمیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
پنجاب سے رانا محمودالحسن، اسحاق ڈار، احدچیمہ، پرویز رشید، حامد خان، راجہ ناصر عباس، محسن نقوی، طلال چوہدری، ناصرمحمود، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر مصدق ملک، انوشہ رحمٰن، بشریٰ انجم بٹ، خلیل طاہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
سندھ سے مسرور احسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم علی شاہ، عامر ولی الدین چشتی، فیصل واوڈا، ندیم بھٹو، ضمیر گھمرو، سرمد علی، قرۃ العین مری، روبینہ قائمخانی اور اقلیتی رکن پونجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان سے احمد خان، انوارالحق کاکڑ، ایمل ولی خان، بلال احمد خان، عبدالواسع، حسنہ بانو اور راحت جمالی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔