صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی جس کے باعث اس سوال نے جنم لیا کہ آیا بلوچستان میں چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ جس کا جواب اب محکمہ موسمیات نے دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے،بلوچستان میں جہاں مطلع صاف ہے وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے،بلوچستان کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے،محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مطلع جزوی ابرآلود، چاند نظر آنے کا امکان ہے۔