بلوچستان کی نومنتخب 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی و ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے,حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ نون کے سردار عبدالرحمان کھیتران، نور محمد دمڑ، عاصم کرد گیلو، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید درانی اور سلیم کھوسہ شامل ہیں۔
پیپلزپارٹی کے صادق عمرانی، ظہور بلیدی، علی مدد جتک، بخت کاکڑ، سردار سرفراز ڈومکی، فیصل جمالی نے بھی حلف اٹھا لیا,صوبائی کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاء اللہ لانگو اور نوابزدہ طارق مگسی نے بھی حلف اٹھایا۔