لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بندکرنےکی سفارش کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب کے 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔
خط کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، چیئرمین پی ٹی اے، سی سی پی او لاہور، متعلقہ کمشنرز اور دیگر افسران کو بھی بھیج دی گئی ہے۔