اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں سے انتخابی عذرداریوں کیخلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فارم 45 طلب کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبونل جج سماعت کی،الیکشن ٹریبونل نے تینوں حلقوں این اے 46، 47 اور 48 کے اصل فارم 45 طلب کرلئے،الیکشن کمیشن اور کامیاب قرار دیئے گئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں سمیت تمام امیدواروں سے اصل فارم 45 طلب کر لئے،ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو 20 مئی سے قبل اوریجنل فارم 45 اور فارم 47 جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔