کراچی: گڈاپ اور کاٹھور کے قریب زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے علاقوں گڈاپ اور کاٹھور کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملیرکےقریب 5 بج کر 52 منٹ پر  زلزلےکا جھٹکا محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز  نے بتایا کہ زلزلےکی شدت 2.3 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیرکے شمال مشرق میں 38 کلو میٹر دور تھا، زلزلے کی گہرائی 84 کلو میٹر تھی۔