شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ، سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری : آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کے  آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں3 اور 4 مئی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔