وفاقی حکومت نے آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی آزاد کشمیر پولیس سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی، عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کر دیا، پولیس سروس گریڈ 20 کے عبدالجبار ایف آئی اے میں تعینات تھے۔
دریں اثناء ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور پولیس سروس گریڈ 19 کے شہزاد ندیم بخاری کا تبادلہ کر کے خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ سہیل حبیب تاجک کو رواں سال ہی انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر تعینات کیا گیا تھا، سہیل حبیب تاجک پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔