وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے ساتھ مسلح احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔
عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر لشکرکشی کی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے گارڈ کو گولی چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے یہ لاشیں گرا کر ان پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی احتجاج کبھی پرامن نہیں ہوا، 9 مئی اور 26 نومبر ملکی تاریخ کے سیاہ دن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کو مسترد کرچکے ہیں، عوام پی ٹی آئی کی اگلی کال بھی مسترد کریں گے۔