پنجاب میں 29 ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز برطرف

لاہور: حکومت پنجاب نے 29 ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرلز کو برطرف کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب گلزار احمد خان، ملک سرود احمد، پرویز اقبال چیمہ، محمد نواز شاہ اور عارف رانجھا کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض، اسد عباس، زنیش افضل سمیت 24 افراد کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عامر عمر،  حفیظ الرحمن، مرزا کامران بیگ، آصف بٹ، عمر رشید، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خرم شہزاد، نعمان سرور، ملک عبد الرزاق، نوید احمد راجا، افتخار ابراہیم، واجد رضوی، مشتاق احمد، محمد سلیم، مہناز ندیم، سجاد اقبال اور تحریم اقبال ، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ شیبہ قیصر، عظمت علی خانزادہ، عرفان عارف شیخ کو بھی کو بھی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔